458. حضرت ابوابراہیم انصاری (رح) کی اپنے والد سے روایت

【1】

حضرت ابوابراہیم انصاری (رح) کی اپنے والد سے روایت

حضرت ابو ابراہیم (رح) اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ نبی ﷺ جب نماز جنازہ پڑھتے تو یہ دعاء فرماتے تھے کہ اے اللہ ہمارے زندہ اور فوت شدہ بڑوں اور بچوں، مردوں اور عورتوں اور موجودہ و غائب سب کی بخشش فرما۔

【2】

حضرت ابوابراہیم انصاری (رح) کی اپنے والد سے روایت

حضرت ابوابراہیم (رح) اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ نبی ﷺ جب نماز جنازہ پڑھتے تو یہ دعاء فرماتے تھے کہ اے اللہ ہمارے زندہ اور فوت شدہ بڑوں اور بچوں، مردوں اور عورتوں اور موجودہ و غائب سب کی بخشش فرما۔

【3】

حضرت ابوابراہیم انصاری (رح) کی اپنے والد سے روایت

حضرت ابوابراہیم (رح) اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ نبی ﷺ جب نماز جنازہ پڑھتے تو یہ دعاء فرماتے تھے کہ اے اللہ ہمارے زندہ اور فوت شدہ بڑوں اور بچوں، مردوں اور عورتوں اور موجودہ و غائب سب کی بخشش فرما۔ گذشتہ حدیث میں ایک دوسری سند سے یہ اضافہ بھی منقول ہے کہ اے اللہ ! ہم میں سے جسے زندگی عطاء فرما، اسلام پر عطاء فرما اور جسے موت عطاء فرما اسے ایمان پر عطا فرما۔

【4】

حضرت ابوابراہیم انصاری (رح) کی اپنے والد سے روایت

حضرت ابو ابراہیم (رح) اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ نبی ﷺ جب نماز جنازہ پڑھتے تو یہ دعاء فرماتے تھے کہ اے اللہ ہمارے زندہ اور فوت شدہ بڑوں اور بچوں، مردوں اور عورتوں اور موجودہ و غائب سب کی بخشش فرما۔ گذشتہ حدیث میں ایک دوسری سند سے یہ اضافہ بھی منقول ہے کہ اے اللہ ! ہم میں سے جسے زندگی عطاء فرما، اسلام پر عطاء فرما اور جسے موت عطاء فرما اسے ایمان پر عطا فرما۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔