46. حضرت عبداللہ حبشی کی حدیث۔
【1】
حضرت عبداللہ حبشی کی حدیث۔
حضرت عبداللہ بن حبشی سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ کون سا عمل سب سے زیادہ افضل ہے نبی ﷺ نے فرمایا ایسا ایمان جس میں کوئی شک نہ ہو ایساجہاد جس میں مال غنیمت کی خیانت نہ ہو اور حج مبرور سائل نے پوچھا کہ کون سی نماز افضل ہے نبی ﷺ نے فرمایا لمبی نماز، سائل نے پوچھا کہ کون ساصدقہ سب سے افضل ہے فرمایا کم مال والے کا محنت کرکے صدقہ کرنا سائل نے پوچھا کہ کون سی ہجرت سب سے افضل ہے نبی ﷺ نے فرمایا جو اللہ کی محرمات سے ہ وسائل نے پوچھا کہ سب سے افضل جہاد کون سا ہے نبی ﷺ نے فرمایا مشرکین سے اپنی جان ومال کے ساتھ جہاد کرنا سائل نے پوچھا کہ پھر کون سی موت سب سے زیادہ افضل ہے نبی ﷺ نے فرمایا جس کا خون بہادیا جائے اور گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں۔