464. حضرت ابن مسعدہ (رض) کی حدیث
【1】
حضرت ابن مسعدہ (رض) کی حدیث
حضرت ابن مسعدہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اب میرا جسم بھاری ہوگیا ہے، اس لئے جس شخص سے میرا رکوع فوت ہوجائے، وہ اسے میرے قیام کے درمیان وقفے میں پالے گا۔