47. حضرت جد اسماعیل بن امیہ کی حدیثیں۔

【1】

حضرت جد اسماعیل بن امیہ کی حدیثیں۔

اسماعیل کے دادا سے مروی ہے کہ ان کا ایک غلام تھا جس کا نام طہمان یا ذکوان تھا انہوں نے اسے نصف آزاد کردیا غلام نبی ﷺ کی خدمت میں حاضرہوا نبی ﷺ نے فرمایا کہ تم اپنی آزادی میں آزاد اور غلامی میں غلام ہو چناچہ وہ اپنے آقا کی موت تک ان کی خدمت کرتا رہا۔

【2】

حضرت جد اسماعیل بن امیہ کی حدیثیں۔

حضرت عمربن سعید سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کسی باپ نے اپنی اولاد کو عمدہ ادب سے بہتر کوئی تحفہ نہیں دیا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔