483. جد عکرمہ کی روایت

【1】

جد عکرمہ کی روایت

عکرمہ بن خالد (رض) کے دادا سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے غزوہ تبوک کے موقع پر ارشاد فرمایا جب کسی علاقے میں طاعون کی وبا پھیل پڑے اور تم وہاں پہلے سے موجود ہو تو اب وہاں سے نہ نکلو اور اگر تمہاری غیر موجودگی میں یہ وباء پھیلے تو اس علاقے میں مت جاؤ۔