494. حضرت عمرو انصاری (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عمرو انصاری (رض) کی حدیث

حضرت عمرو انصاری (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ کہیں جا رہے تھے، ان کا تہبند ٹخنوں سے نیچے لٹک رہا تھا، اسی دوران نبی ﷺ ان کے قریب پہنچ گئے نبی ﷺ اپنی پیشانی پکڑ کر یہ کہہ رہے تھے اے اللہ ! میں تیرا بندہ ہوں، تیرے بندے کا بیٹا ہوں، تیری بندی کا بیٹا ہوں، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ میری پنڈلیاں بڑی پتلی ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا عمرو ! اللہ نے ہر چیز کو بہترین انداز میں تخلیق فرمایا ہے، پھر نبی ﷺ نے اپنی چار انگلیاں عمرو کے گھٹنے کے نیچے ماریں اور فرمایا عمرو ! یہ ہے تہبند باندھنے کی جگہ، پھر اس کے نیچے ہاتھ رکھ کر چار انگلیان ماریں اور فرمایا عمرو ! یہ ہے تہبند باندھنے کی جگہ، پھر تیسری مرتبہ اس کے نیچے چار انگلیاں رکھ کر بھی یہی جملہ فرمایا۔