495. حضرت قیس جذامی (رض) کی حدیث
【1】
حضرت قیس جذامی (رض) کی حدیث
حضرت قیس جذامی (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا شہید کو اس کے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی چھ انعامات دے دیئے جاتے ہیں، اس کا ہر گناہ معاف کردیا جاتا ہے، جنت میں اسے اپنا ٹھکانہ نظر آجاتا ہے، حور عین سے اس کی شادی کردی جاتی ہے، فزع اکبر سے اسے محفوظ کردیا جاتا ہے، عذاب قبر سے اس کی حفاظت کی جاتی ہے اور اسے ایمان کا جوڑا پہنایا جاتا ہے۔