496. حضرت ابوعنبہ خولانی (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت ابوعنبہ خولانی (رض) کی حدیثیں

حضرت ابو عنبہ (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ فرما لیتا ہے تو اسے عسل کردیتا ہے کسی نے پوچھا کہ عسل سے کیا مراد ہے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ مرنے سے پہلے اس کے لئے عمل صالح کے دروازے کھول دیتا ہے، پھر اس پر اس کی روح قبض کرلیتا ہے۔

【2】

حضرت ابوعنبہ خولانی (رض) کی حدیثیں

شرحبیل بن مسلم خولانی (رح) کہتے ہیں کہ میں نے سات آدمیوں کی زیارت کی ہے جن میں سے پانچ کو تو نبی ﷺ کی ہمنشینی کا شرف حاصل ہے اور دو آدمی وہ تھے جنہوں نے زمانہ جالیت میں خون پیا تھا اور نبی ﷺ کی صحبت نہیں پاسکے، ان آخری دو آدمیوں کے نام ابو عنبہ خولانی اور ابو فالج انماری ہیں۔

【3】

حضرت ابوعنبہ خولانی (رض) کی حدیثیں

ایک مرتبہ حضرت ابو عنبہ (رض) کی موجودگی میں شہداء کا تذکرہ ہو رہا تھا، لوگوں نے پیٹ یا طاعون کی بیماری اور نفاس کی حالت میں مرنے والوں کا ذکر بھی کیا تو ابو عنبہ (رض) ناراض ہوئے اور کہنے لگے کہ صحابہ کرام (رض) نے ہمیں بتایا ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا زمین میں اللہ کے شہداء وہ لوگ ہوتے ہیں جو امانت دار ہوں خواہ قتل ہوں یا طبعی طور پر فوت ہوجائیں۔

【4】

حضرت ابوعنبہ خولانی (رض) کی حدیثیں

حضرت ابوعنبہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اس دین میں پودے اگاتا رہے گا جنہیں وہ اپنی اطاعت کے کاموں میں استعمال کرتا رہے گا۔