498. حضرت زیاد بن نعیم حضرمی (رض) کی حدیث

【1】

حضرت زیاد بن نعیم حضرمی (رض) کی حدیث

حضرت زیاد بن نعیم حضرمی (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ نے اسلام میں چار چیزیں فرض قرار دی ہیں، اگر کوئی آدمی ان میں سے تین پر بھی عمل کرلے تو اسے ان کا کوئی فائدہ نہ ہوگا تاآنکہ وہ ان سب کو اکٹھا لے کر آئے، نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج۔