501. حضرت ابوعامر اشعری (رض) کی حدیثیں
حضرت ابوعامر اشعری (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو عامر اشعری (رض) سے مروی ہے کہ غزوہ اوطاس میں ان کا ایک آدمی مارا گیا، نبی ﷺ نے فرمایا عامر ! تمہیں غیرت نہ آئی، ابو عامر (رض) نے یہ آیت پڑھ کر سنادی اے ایمان والو ! اپنے نفس کا خیال رکھنا اپنے اوپر لازم کرلو، اگر تم ہدایت پر ہوئے تو کسی کے بھٹکنے سے تمہیں نقصان نہیں ہوگا، اس پر نبی ﷺ غصے میں آگئے اور فرمایا تم کہاں جا رہے ہو ؟ آیت کا مطلب تو یہ ہے کہ اے اہل ایمان ! اگر تم ہدایت پر ہوئے تو گمراہ کافر نہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے۔
حضرت ابوعامر اشعری (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو مالک اشجعی (رض) سے مروی ہے کہ حضور نبی مکرم، سرور دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ عظیم خیانت زمین کے گز میں خیانت ہے، تم دیکھتے ہو کہ دو آدمی ایک زمین یا ایک گھر میں پڑوسی ہیں لیکن پھر بھی ان میں سے ایک اپنے ساتھی کے حصے میں سے ایک گز ظلما لے لیتا ہے، ایسا کرنے والے کو قیامت کے دن ساتوں زمینوں سے اس حصے کا طوق بنا کر گلے میں پہنایا جائے گا۔