512. حضرت حارث بن اقیش (رض) کی حدیثیں
حضرت حارث بن اقیش (رض) کی حدیثیں
حضرت حارث بن اقیش (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم رات کے وقت حضرت ابوبرزہ (رض) کے پاس تھے، انہوں نے نبی ﷺ کے حوالے سے حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا جن دو مسلمانوں (میاں بیوی) کے چار نابالغ بچے فوت ہوجائیں، اللہ انہیں اپنے فضل و کرم سے جنت میں داخل فرما دے گا، صحابہ (رض) نے پوچھا یا رسول اللہ ! صلی اللہ ﷺ اگر تین بچے ہوں تو ؟ نبی ﷺ نے فرمایا تب بھی یہی حکم ہے، صحابہ (رض) نے پوچھا اگر دو بچے ہوں تو ؟ فرمایا تب بھی یہی حکم ہے اور میری امت میں ایک آدمی ایسا بھی ہوگا جسے آگ کے لئے اتنا پھیلایا جائے گا کہ وہ اس کا ایک کونہ بن جائے گا اور میری امت میں ایک آدمی ایسا بھی ہوگا جس کی شفاعت سے مضر جتنے لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔