521. حضرت عبدالرحمن بن ابی عمیرہ ازدی (رض) کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن ابی عمیرہ ازدی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابن ابی عمیرہ (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا شہید کے علاوہ ہر مسلمان کی روح جب قبض ہوتی ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے، کہ وہ تمہارے پاس لوٹ آئے اور اسے دنیا ومافیہا کی نعمتیں مل جائیں۔ حضرت ابن ابی عمیرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا مجھے اللہ کی راہ میں شہید ہونا اونٹوں اور بکریوں سے زیادہ محبوب ہے۔
حضرت عبدالرحمن بن ابی عمیرہ ازدی (رض) کی حدیثیں
حضرت ابن ابی عمیرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے حضرت امیر معاویہ (رض) کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا اے اللہ ! اسے ہدایت کرنے والا اور ہدایت یافتہ بنا اور اس کے ذریعے ہدایت لوگوں تک پہنچا۔
حضرت عبدالرحمن بن ابی عمیرہ ازدی (رض) کی حدیثیں
عبدالرحمن بن ابی لیلی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق (رض) نے ابوعبدالحمید کو دیکھا جن کا نام محمد تھا ایک آدمی ان سے کہہ رہا تھا کہ اے محمد ! اللہ تمہارے ساتھ ایسا ایسا کرے گا اور انہیں گالیاں دینے لگا، حضرت عمر (رض) نے ان سے فرمایا اے ابن زید ! میرے پاس آؤ، میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے نام کی وجہ سے نبی ﷺ کو برا بھلا کہا جا رہا ہے، آج کے بعد جب تک تم زندہ ہو، تمہیں محمد کہہ کر نہیں پکارا جائے گا، چناچہ حضرت عمر (رض) نے ان کا نام عبدالرحمن رکھ دیا، پھر بنو طلحہ کو بلا بھیجا تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے نام بدل لیں، وہ لوگ سات افراد تھے جن میں سب سے بڑے اور ان کے سربراہ محمد ہی تھے، محمد بن طلحہ کہنے لگے کہ امیر المومنین ! میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرا یہ نام نبی ﷺ ہی نے رکھا تھا، حضرت عمر (رض) نے فرمایا جاؤ پھر جو نام انہوں نے رکھ دیا ہے، میں اسے تبدیل نہیں کرسکتا۔