522. حضرت محمد بن طلحہ بن عبیداللہ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت محمد بن طلحہ بن عبیداللہ (رض) کی حدیث

ایک مرتبہ حضرت عثمان بن ابی العاص (رض) نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ میری نماز اور قرأت میں شیطان حائل ہوجاتا ہے، نبی ﷺ نے فرمایا اس شیطان کا نام خنزب ہے جب تمہیں اس احساس ہو تو اعوذ باللہ پڑھ کر تین مرتبہ بائیں جانب تھتکار دیا کرو، وہ کہتے ہیں میں نے ایسا ہی کیا اور اللہ نے اسے مجھ سے دور کردیا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے مروی ہے۔