526. حضرت معاذ بن عفراء (رض) کی حدیثیں
【1】
حضرت معاذ بن عفراء (رض) کی حدیثیں
نصر بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے نماز عصر کے بعد حضرت معاذ بن عفراء (رض) کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کیا، طواف کے بعد انہوں نے دوگانہ طواف نہیں پڑھا، میں نے ان سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا دو نمازوں کے بعد نفلی نماز نہیں ہے، نماز فجر کے بعد، طلوع آفتاب تک اور نماز عصر کے بعد غروب آفتاب تک۔
【2】