527. حضرت ثابت بن یزید بن ودیعہ (رض) کی حدیثیں
حضرت ثابت بن یزید بن ودیعہ (رض) کی حدیثیں
حضرت ثابت (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک عدد گوہ کا شکار کر کے لایا، نبی ﷺ نے ان میں سے ایک گوہ کو الٹ پلٹ کر دیکھا اور فرمایا کہ امت کی شکلیں مسخ کردی گئی تھیں، مجھے معلوم نہیں کہ شاید یہ وہی ہو۔
حضرت ثابت بن یزید بن ودیعہ (رض) کی حدیثیں
حضرت ثابت (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک آدمی چند عدد گوہ شکار کر کے لایا، نبی ﷺ نے ان میں سے ایک گوہ کو الٹ پلٹ کر دیکھا اور فرمایا کہ امت کی شکلیں مسخ کردی گئی تھیں، مجھے معلوم نہیں کہ شاید یہ وہی ہو۔
حضرت ثابت بن یزید بن ودیعہ (رض) کی حدیثیں
حضرت ثابت (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک آدمی چند عدد گوہ شکار کر کے لایا، نبی ﷺ نے ان میں سے ایک گوہ کو الٹ پلٹ کر دیکھا اور فرمایا کہ امت کی شکلیں مسخ کردی گئی تھیں، مجھے معلوم نہیں کہ شاید یہ وہی ہو۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
حضرت ثابت بن یزید بن ودیعہ (رض) کی حدیثیں
حضرت ثابت بن یزید (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ کسی غزوے میں نبی ﷺ کے ہمراہ تھے، ہم نے گوہ کا شکار کیا، لوگ اسے پکانے اور بھوننے لگے، میں نے بھی ایک گوہ کو لے کر اسے بھونا اور نبی ﷺ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوا اور اسے نبی ﷺ کے سامنے رکھ دیا، نبی ﷺ نے ایک ڈنڈی سے الٹ پلٹ کر دیکھا اور فرمایا بنی اسرائیل کے جانوروں میں سے ایک نسل کی شکل مسخ کردی گئی تھی، مجھے معلوم نہیں کہ وہ کون سا جانور تھا، میں نے عرض کیا کہ لوگ تو اسے بھون بھون کر کھا رہے ہیں، نبی ﷺ نے اسے خود تناول فرمایا اور نہ دوسروں کو روکا۔
حضرت ثابت بن یزید بن ودیعہ (رض) کی حدیثیں
حضرت ثابت (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک آدمی چند عدد گوہ شکار کر کے لایا، نبی ﷺ نے فرمایا کہ ایک امت کی شکلیں مسخ کردی گئی تھیں، مجھے معلوم نہیں کہ شاید یہ وہی ہو۔