534. حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ (رض) کی حدیث
【1】
حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ (رض) کی حدیث
محمد بن اسماعیل کہتے ہیں کہ ان کے گھر والوں میں سے کسی نے ان کے نانا یعنی حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ (رض) سے پوچھا کہ آپ نے نبی ﷺ کے حوالے سے کون سا واقعہ یاد رکھا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ ہماری اس مسجد میں تشریف لائے تھے، میں آکر آپ ﷺ کے پہلو میں بیٹھ گیا، نبی ﷺ کے پاس پینے کے لئے پانی لایا گیا، نبی ﷺ نے اسے نوش فرما کر مجھے دے دیا کیونکہ میں دائیں جانب تھا، اس دن میں نے نبی ﷺ کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا اور میں اس وقت نو عمر تھا۔