536. حضرت خدیجہ بنت خویلد (رض) کے ایک پڑوسی کی روایت
【1】
حضرت خدیجہ بنت خویلد (رض) کے ایک پڑوسی کی روایت
حضرت خدیجہ (رض) کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو حضرت خدیجہ (رض) سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اے خدیجہ ! واللہ میں لات کی عبادت کبھی نہیں کروں گا، اللہ کی قسم ! میں عزی کی عبادت کبھی نہیں کروں گا، حضرت خدیجہ (رض) نے فرمایا آپ عزی وغیرہ کے حوالے سے اپنی قسم پوری کیجئے، راوی کہتے ہیں کہ یہ ان کے بتوں کے نام تھے جن کی مشرکین عبادت کرتے تھے، پھر اپنے بستروں پر لیٹتے تھے۔