54. حضرت کلدہ بن حنبل کی روایت۔

【1】

حضرت کلدہ بن حنبل کی روایت۔

حضرت کلدہ بن حنبل سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر انہیں صفوان بن امیہ نے نبی ﷺ کی خدمت میں پیوسی ہرن کا بچہ اور کچھ سبزیاں دے کر بھیجا اس وقت وادی کے بالائی علاقے میں تھے میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو سلام کیا اور نہ ہی اجازت لی نبی ﷺ نے فرمایا واپس جاؤ سلام کرواجازت لویہ اس وقت کی بات ہے جب صفوان نے اسلام قبول کرلیا تھا۔