542. حضرت عطیہ سعدی (رض) کی حدیثیں
حضرت عطیہ سعدی (رض) کی حدیثیں
حضرت عطیہ سعدی (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے دینے والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے۔
حضرت عطیہ سعدی (رض) کی حدیثیں
حضرت عطیہ سعدی (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جب بادشاہ بلاوجہ قہق ہے لگاتا ہے تو اس پر شیطان غالب آجاتا ہے۔
حضرت عطیہ سعدی (رض) کی حدیثیں
ابو وائل کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ عروہ بن محمد کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی آیا اس نے کچھ ایسی باتیں کیں جن سے وہ غصے میں آگئے، جب انہیں غصہ زیادہ محسوس ہونے لگا تو وہ اٹھ کر چلے گئے، تھوڑی دیر بعد واپس آئے تو انہوں نے وضو کیا ہوا تھا اور کہنے لگے کہ مجھے میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے جنہیں نبی ﷺ کی ہمنشینی کا شرف بھی حاصل تھا، بتایا ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا غصہ شیطان کا اثر ہوتا ہے اور شیطان کو آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ کو پانی سے بجھایا جاتا ہے، اس لئے جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اسے چاہئے کہ وضو کرلے۔