549. حضرت عمرو بن مرہ جہنی (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عمرو بن مرہ جہنی (رض) کی حدیث

حضرت عمرو بن مرہ (رض) نے ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ (رض) سے فرمایا اے معاویہ ! میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جو حکمران یا والی ضرورت مندوں، فقیروں اور مسکینوں کے سامنے اپنے دروازے بند رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی ضروریات اور فقرومسکنت کے سامنے آسمان کے دروازے بند کردیتا ہے، چناچہ حضرت معاویہ (رض) نے لوگوں کی ضروریات کی تکمیل کے لئے ایک آدمی کو مقرر کردیا۔