557. حضرت شرحبیل بن اوس (رض) کی حدیث
【1】
حضرت شرحبیل بن اوس (رض) کی حدیث
حضرت شرحبیل بن اوس (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص شراب نوشی کرے، اسے کوڑے مارو دوسری مرتبہ پینے پر بھی کوڑے مارو، تیسری مرتبہ پینے پر بھی کوڑے مارو اور چوتھی مرتبہ پینے پر اسے قتل کردو۔