558. حضرت حارث تمیمی (رض) کی حدیثیں
【1】
حضرت حارث تمیمی (رض) کی حدیثیں
حضرت حارث (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا جب تم فجر کی نماز پڑھ چکو تو کسی سے بات کرنے سے قبل سات مرتبہ اللہم اجرنی من النار کہہ لیا کرو، اگر تم اسی دوران فوت ہوگئے تو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے جہنم سے حفاظت کا فیصلہ لکھ دیں گے، اس طرح جب مغرب کی نماز پڑھ چکو تو کسی سے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ اللہم انی اسألک الجنۃ اللہم اجرنی من النار کہہ لیا کرو، اگر تم اسی رات میں فوت ہوگئے تو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے جہنم سے حفاظت کا فیصلہ لکھ دیں گے۔
【2】
حضرت حارث تمیمی (رض) کی حدیثیں
حضرت حارث (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے اپنے بعد کے حکمرانوں کے نام ان کے لئے (حارث (رض) کے لئے) ایک وصیت لکھی تھی اور اس پر مہر بھی لگائی تھی۔