559. حضرت مالک بن عتاھیہ (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت مالک بن عتاھیہ (رض) کی حدیثیں

حضرت مالک بن عتاھیہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اگر تم ناحق ٹیکس وصول کرنے والے کو دیکھو تو اسے قتل کردو۔ گذشتہ حدیث قتیبہ بن سعید سے بھی مروی ہے۔