563. حضرت عبدالرحمن بن ابی قراد (رض) کی ایک اور حدیث

【1】

حضرت عبدالرحمن بن ابی قراد (رض) کی ایک اور حدیث

حضرت عبدالرحمن (رض) سے مروی ہے کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ حج کی نیت سے نکلا، میں نے دیکھا کہ نبی ﷺ بیت الخلاء سے نکلے ہیں تو میں پانی کا برتن لے کر نبی ﷺ کے پیچھے چلا گیا اور راستے میں بیٹھ گیا، نبی ﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ آپ ﷺ قضاء حاجت کے لئے دور جایا کرتے تھے، جب نبی ﷺ واپس آئے تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ وضو کا پانی حاضر ہے، نبی ﷺ تشریف لائے اپنے ہاتھوں پر پانی بہایا اور انہیں دھو لیا، پھر برتن میں ہاتھ ڈال کر پانی بہایا اور سر کا مسح کرلیا، پھر مٹھی بھر پانی ہاتھ میں لے کر پاؤں کی پشت پر ڈالا اور اسے اپنے ہاتھ سے ملا، پھر آکر ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی۔