57. حضرت اسود بن خلف کی حدیث۔

【1】

حضرت اسود بن خلف کی حدیث۔

حضرت اسود سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو فتح مکہ کے دن لوگوں سے بیعت لیتے ہوئے دیکھا نبی ﷺ اس وقت مسقلہ کی چوٹی پر تشریف فرما تھے اور لوگوں سے اسلام اور شہادت پر بیعت لے رہے تھے راوی نے پوچھا کہ شہادت سے کیا مراد ہے انہوں نے جواب دیا کہ مجھے محمد بن اسود خلف نے بتایا کہ نبی ﷺ لوگوں سے اللہ پر ایمان اور اس بات کی شہادت پر بیعت لے رہے تھے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں۔