573. حضرت معن بن یزیدسلمی (رض) کی حدیث

【1】

حضرت معن بن یزیدسلمی (رض) کی حدیث

حضرت معن بن یزید (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے ہاتھ پر میں نے میرے والد اور دادا نے بیعت کی میں نے نبی کریم ﷺ کے سامنے اپنا مقدمہ رکھا تو نبی کریم ﷺ نے میرے حق میں فیصلہ کردیا اور میرے پیغام نکاح پر خطبہ پڑھ کر میرا نکاح کردیا۔