574. حضرت محمد بن حاطب (رض) کی حدیثیں
حضرت محمد بن حاطب (رض) کی حدیثیں
حضرت محمد بن حاطب (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میرے ہاتھ پر ایک ہانڈی گرگئی میری والدہ مجھے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں لے گئیں اس وقت نبی کریم ﷺ کسی خاص جگہ پر تھے نبی کریم ﷺ نے میرے لئے دعاء فرمائی کہ اے لوگوں کے رب ! اس تکلیف کو دور فرما اور شاید یہ بھی فرمایا کہ تو اسے شفاء عطاء فرما کیونکہ شفاء دینے والا تو ہی ہے نبی کریم نے اس کے بعد مجھ پر اپنا لعاب دہن لگایا۔
حضرت محمد بن حاطب (رض) کی حدیثیں
حضرت محمد بن حاطب (رض) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں پاؤں کے بل چلتا ہوا ہانڈی کے پاس پہنچ گیا وہ ابل رہی تھی میں نے اس میں ہاتھ ڈالا تو وہ سوج گیا یا جل گیا میری والدہ مجھے ایک شخص کے پاس لے گئیں جو مقام بطحاء میں تھا اس نے کچھ پڑھا اور میرے ہاتھ پر تھتکار دیا حضرت عثمان غنی (رض) کے دور خلافت میں میں نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ وہ آدمی کون تھا ؟ انہوں نے بتایا کہ وہ نبی کریم ﷺ تھے۔
حضرت محمد بن حاطب (رض) کی حدیثیں
ابومالک اشجعی (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں محمد بن حاطب (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا وہ کہنے لگے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے خواب میں کھجوروں والا ایک علاقہ دیکھا ہے لہٰذا تم اس کی طرف ہجرت کر جاؤ چناچہ حاطب (رض) (میرے والد) اور حضرت جعفر (رض) سمندری راستے کے ذریعے نجاشی کی طرف روانہ ہوگئے میں اسی سفر میں کشتی میں پیدا ہوا تھا۔
حضرت محمد بن حاطب (رض) کی حدیثیں
حضرت محمد بن حاطب (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا حلال و حرام کے درمیان فرق دف بجانے اور نکاح کی تشہیر کرنے سے ہوتا ہے۔