58. حضرت ابوکلیب کی حدیث۔
【1】
حضرت ابوکلیب کی حدیث۔
حضرت ابوکلیب سے مروی ہے کہ وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے نبی ﷺ نے فرمایا کہ اپنے اوپر سے زمانہ کفر کے بال اتار ڈالو یعنی سرمنڈوا لو۔ اور نبی ﷺ نے دوسرے آدمی سے فرمایا اپنے اوپر سے زمانہ کفر کے بال اتار ڈالو یعنی سرمنڈوا لو اور ختنے کروا لو۔