581. حضرت عرفجہ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عرفجہ (رض) کی حدیث

حضرت عرفجہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عنقریب فسادات اور فتنے رونما ہوں گے سو جو شخص مسلمانوں کے معاملات میں " جبکہ وہ متفق و متحد ہوں " تفریق پیدا کرنا چاہے تو اس کی گردن تلوار سے اڑا دو خواہ وہ کوئی بھی ہو۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔