588. حضرت عبداللہ بن ثابت (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عبداللہ بن ثابت (رض) کی حدیث

حضرت عبداللہ بن ثابت (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق (رض) نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک کتاب لے کر آئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ ﷺ ! بنوقریظہ میں میرا اپنے ایک بھائی پر گذر ہوا اس نے تورات کی جامع باتیں لکھ کر مجھے دی ہیں کیا وہ میں آپ کے سامنے پیش کروں ؟ اس پر نبی کریم ﷺ کے روئے انور کا رنگ بدل گیا میں نے حضرت عمر (رض) سے کہا کہ آپ نبی کریم ﷺ کے چہرے کو نہیں دیکھ رہے ؟ حضرت عمر (رض) نے یہ دیکھ کر عرض کیا ہم اللہ کو رب مان کر، اسلام کو دین مان کر اور محمد ﷺ کو رسول مان کر راضی ہیں تو نبی کریم کی وہ کیفیت ختم ہوگئی پھر فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر موسیٰ بھی زندہ ہوتے اور تم مجھے چھوڑ کر ان کی پیروی کرنے لگتے تو تم گمراہ ہوجاتے امتوں سے تم میرا حصہ ہو انبیاء میں سے میں تمہارا حصہ ہوں۔