593. حضرت عمروبن حارث بن مصطق (رض) کی حدیثیں
【1】
حضرت عمروبن حارث بن مصطق (رض) کی حدیثیں
حضرت عمروبن حارث (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جس شخص کو مضبوطی کے ساتھ اسی طرح قرآن پڑھنا پسند ہو جسے وہ نازل ہوا ہے تو اسے چاہئے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی طرح قرآن کریم کی تلاوت کرے۔
【2】
حضرت عمروبن حارث بن مصطق (رض) کی حدیثیں
حضرت عمربن حارث (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے ترکے میں صرف اپنا ہتھیار، سفید رنگ کا ایک خچر اور وہ زمین چھوڑی تھی جسے آپ ﷺ نے صدقہ کردیا تھا۔