596. حضرت قیس بن ابی غرزہرضی اللہ عنہ کی حدیث
【1】
حضرت قیس بن ابی غرزہرضی اللہ عنہ کی حدیث
حضرت قیس بن ابی غررہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے دور باسعادت میں ہم تاجروں کے پہلے سماسرہ (دلال) کہا جاتا تھا ایک نبی کریم ﷺ ہمارے پاس " بقیع " میں تشریف لائے اور فرمایا اے گروہ اے تجار ! نبی کریم ﷺ نے ہمیں پہلے زیادہ عمدہ نام سے مخاطب کیا " تجارت میں قسم اور جھوٹی باتیں بھی ہوجاتی ہیں لہٰذا اس میں صدقات و خیرات کی آمیزش کرلیا کرو۔