601. حضرت حرملہ عنبری (رض) کی حدیث

【1】

حضرت حرملہ عنبری (رض) کی حدیث

حضرت حرملہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے کوئی وصیت فرمادیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ سے ڈرا کرو اور جب کسی مجلس میں شریک ہونے کے بعد وہاں سے اٹھو اور ان سے کوئی اچھی بات سنو تو اس پر عمل کرو اور کسی بری بات کا تذکرہ کرتے ہوئے سنو تو اسے چھوڑ دو ۔