602. حضرت نبیط بن شریط (رض) کی حدیثیں
حضرت نبیط بن شریط (رض) کی حدیثیں
حضرت نبی ط (رض) سے مروی ہے کہ " جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ حج کیا تھا " کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو عرفہ کے دن اپنے اونٹ پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا۔
حضرت نبیط بن شریط (رض) کی حدیثیں
حضرت نبی ط (رض) سے مروی ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر میں اپنے والد صاحب کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا نبی کریم ﷺ نے جب خطبہ شروع فرمایا تو میں اپنی سواری کے پچھلے حصے پر کھڑا ہوگیا اور اپنے والد کے کندھے پر ہاتھ رکھ لئے میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کون سا دن سب سے زیادہ حرمت والا ہے ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا آج کا دن نبی کریم ﷺ نے پوچھا سب زیادہ حرمت والا شہر کون سا ہے ؟ صحابہ کرام نے عرض کیا یہی شہر (مکہ) پھر پوچھا کہ سب سے زیادہ حرمت والا مہینہ کون سا ہے ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا موجودہ مہینہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا پھر تمہاری جان اور مال ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام و حرمت ہیں جیسے تمہارے اس شہر میں، اس مہینے کے اس دن کی حرمت ہے کیا میں نے تم تک پیغام پہنچا دیا ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا جی ہاں ! نبی کریم ﷺ نے فرمایا اے اللہ ! تو گواہ رہ اے اللہ ! تو گواہ رہ۔
حضرت نبیط بن شریط (رض) کی حدیثیں
حضرت نبی ط (رض) سے مروی ہے کہ جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ حج کیا تھا " کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو عرفہ کے دن اپنے سرخ اونٹ پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا۔
حضرت نبیط بن شریط (رض) کی حدیثیں
ترجمہ موجود نہیں
حضرت نبیط بن شریط (رض) کی حدیثیں
حضرت نبی ط (رض) سے مروی ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر میں اپنے والد صاحب کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا میں نے اپنے والد صاحب سے کہا اباجان ! مجھے دکھائیے کہ نبی کریم ﷺ کون سے ہیں ؟ انہوں نے کہا کھڑے ہو کر کجاوے کو پکڑ لو چناچہ میں نے ایسا ہی کیا انہوں نے کہا کہ اس سرخ اونٹ والے کو دیکھو جو اپنے ہاتھ سے اشارے کررہا ہے اور اس کے ہاتھ میں چھڑی بھی ہے۔