606. حضرت سعید بن حریث (رض) کی حدیث

【1】

حضرت سعید بن حریث (رض) کی حدیث

حضرت سعید بن حریث (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص مکان یا جائیداد بیچے اور اس کی قیمت کو اس جیسی چیز میں نہ لگائے تو وہ اس بات کا حقدار ہے کہ ان پیسوں میں اس کے لئے برکت نہ رکھی جائے۔