611. بنوثقیف کے ایک صحابی (رض) کی روایت

【1】

بنوثقیف کے ایک صحابی (رض) کی روایت

ایک ثقفی صحابی (رض) سے مروی ہے کہ ہم نے نبی کریم ﷺ سے تین چیزوں کی درخواست کی تھی لیکن نبی کریم ﷺ نے ہمیں رخصت نہیں دی، ہم نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ ہمارا علاقہ بہت ٹھنڈا ہے ہمیں نماز سے قبل وضو نہ کرنے کی رخصت دے دیں، لیکن نبی کریم ﷺ نے اس کی اجازت نہیں دی پھر ہم نے کدو کے برتن کی اجازت مانگی تو اس وقت اس کی بھی اجازت نہیں دی پھر ہم نے درخواست کی کہ ابوبکرہ کو ہمارے حوالے کردیں ؟ لیکن نبی کریم ﷺ نے انکار کیا اور فرمایا وہ اللہ اور اس کے رسول کا آزاد کردہ ہے دراصل نبی کریم ﷺ نے جس وقت طائف کا محاصرہ کیا تھا تو حضرت ابوبکرہ (رض) نے وہاں سے نکل کر اسلام قبول کرلیا تھا۔