612. حضرت صخربن عیلہ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت صخربن عیلہ (رض) کی حدیث

حضرت صخر بن عیلہ (رض) سے مروی ہے کہ جب اسلام آیا تو بنوسلیم کے کچھ لوگ اپنی جائیدادیں چھوڑ کر بھاگ گئے میں نے ان پر قبضہ کرلیا وہ لوگ مسلمان ہوگئے اور ان جائیدادوں کے متعلق نبی کریم ﷺ کے سامنے میرے خلاف مقدمہ کردیا نبی کریم ﷺ نے وہ جائیدادیں انہیں واپس لوٹا دیں اور فرمایا جب کوئی شخص مسلمان ہوجائے تو اپنی زمین اور مال کا سب سے زیادہ حقدار وہی ہے۔