618. حضرت دحیہ کلبی (رض) کی حدیث

【1】

حضرت دحیہ کلبی (رض) کی حدیث

حضرت دحیہ کلبی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض یا رسول اللہ ! کیا میں ایسا نہ کروں کہ آپ کے لئے گدھے کو گھوڑے پر سوار کردوں جفتی کرواؤں) جس سے ایک خچر پیدا ہو اور آپ اس پر سواری کرسکیں ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ کام وہ لوگ کرتے ہیں جو کچھ نہیں جانتے۔