62. حضرت ابوطریف کی حدیث۔

【1】

حضرت ابوطریف کی حدیث۔

حضرت ابوطریف سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے جس وقت طائف کا محاصرہ کیا ہے میں آپ کے ساتھ ہی تھا نبی ﷺ ہمیں مغرب کی نماز اس وقت پڑھاتے تھے کہ اگر کوئی آدمی تیر پھینکتا تو تیر گرنے کی جگہ دیکھ سکتا تھا۔