638. حضرت ابوالعشراء دارمی کی اپنے والد سے روایت

【1】

حضرت ابوالعشراء دارمی کی اپنے والد سے روایت

حضرت ابوالعشراء کے والد کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! کیا جانور کو ذبح کرتے وقت اس کے حلق یا سینے ہی کی جانب سے ذبح کرنا ضروری ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر تم اس کی ران میں بھی نیزہ مار دو تو یہ بھی تمہارے لئے کافی ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔