639. حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ (رض) کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ (رض) کی حدیثیں
محمد بن اسماعیل کہتے ہیں کہ ان کے گھر والوں میں سے کسی نے ان کے نانا یعنی حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ (رض) سے پوچھا کہ آپ نے نبی کریم ﷺ سے کون سا واقعہ یاد رکھا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ ہماری اس مسجد میں تشریف لائے تھے ہم بھی اور دوسرے لوگ بھی نبی کریم ﷺ کے پاس آکر بیٹھ گئے کچھ دیر تک نبی کریم ﷺ بیٹھے رہے پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے اس دن میں نے نبی کریم ﷺ کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا۔
حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ (رض) کی حدیثیں
اہل قباء کے غلام صحابی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ ہمارے پاس قباء میں تشریف لائے اور کنگروں کے بغیر صحن میں بیٹھ گئے لوگ بھی جمع ہونے لگے نبی کریم ﷺ نے پانی منگوا کر نوش فرمایا میں اس وقت سب سے چھوٹا اور آپ ﷺ کی دائیں جانب تھا لہٰذا نبی کریم ﷺ نے اپنا پس خوردہ مجھے عطاء فرمادیا جسے میں نے پی لیا مجھے یہ بھی یاد ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اس نے دن ہمیں جو نماز پڑھائی تھی اس میں آپ ﷺ نے جوتے پہن رکھے تھے انہیں اتار انہیں تھا۔
حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ (رض) کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن عبدالرحمن (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ ہمارے یہاں تشریف لائے اور بنو عبدالاشہل کی مسجد میں ہمیں نماز پڑھائی میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا ہے کہ جب آپ ﷺ سجدے میں گئے تو اپنے ہاتھ کپڑے (چادر) کے اندر کرلیے۔