64. حضرت ابوبکر بن ابوزہیر کی اپنے والد سے روایت
【1】
حضرت ابوبکر بن ابوزہیر کی اپنے والد سے روایت
ابوبکر بن ابی زہیر اپنے والد سے نقل کرتے ہیں میں نے نبی ﷺ کو زمانہ نبوت میں طائف میں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے لوگو عنقریب تم اہل جنت اور اہل جہنم یا اچھوں اور بروں میں امتیاز کرسکوگے ایک آدمی نے پوچھا یا رسول اللہ وہ کیسے نبی ﷺ نے فرمایا کہ لوگوں کو اچھی اور بری تعریف کے ذریعے کیونکہ تم لوگ ایک دوسرے کے متعلق زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔