641. حضرت بشربن سحیم (رض) کی حدیثیں
【1】
حضرت بشربن سحیم (رض) کی حدیثیں
حضرت بشر بن سحیم (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے دوران حج ایام تشریق میں یہ منادی کرنے کا حکم دیا کہ جنت میں سوائے کسی مسلمان کے کوئی دوسرا شخص داخل نہ ہوگا اور آج کل کے دن کھانے پینے کے دن ہیں۔ حضرت بشر بن سحیم (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے دوران حج ایام تشریق میں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا۔۔۔۔۔۔ آج کل کے دن کھانے پینے کے دن ہیں۔
【2】
حضرت بشربن سحیم (رض) کی حدیثیں
حضرت بشر (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے عنقریب قسطنطنیہ فتح ہوجائے گا، اس کا امیر کیا خوب ہوگا اور وہ لشکر کیسا بہترین ہوگا، راوی کہتے ہیں کہ مجھے مسلمہ بن عبدالملک نے بلایا اور اس نے مجھ سے یہ حدیث پوچھی، میں نے بیان کردی تو وہ قسنطنیہ کے جہاد میں شریک ہوا۔