642. حضرت خالد عدوانی (رض) کی حدیث
【1】
حضرت خالد عدوانی (رض) کی حدیث
حضرت خالد عدوانی (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب قبیلہ ثقیف کے پاس مدد حاصل کرنے کے لئے آئے تھے تو انہوں نے نبی ﷺ کو مشرقی ثقیف میں دیکھا تھا، اس وقت نبی ﷺ کمان یا لاٹھی سے ٹیک لگائے کھڑے تھے، میں نے انہیں مکمل سورت والسماء والطارق پڑھتے ہوئے سنا، میں اس وقت مشرک تھا لیکن پھر بھی میں نے اسے زبانی یاد کرلیا، پھر مسلمان ہونے کے بعد بھی اسے پڑھا، قبیلہ ثقیف کے لوگوں نے مجھے بلا کر پوچھا کہ تم نے اس شخص کو کیا پڑھتے ہوئے سنا ہے ؟ میں نے انہیں وہ سورت پڑھ کر سنادی، تو ان کے ہمراہی میں موجود قریش کے لوگ کہنے لگے ہم اپنے اس ساتھی کو خوب جانتے ہیں، اگر ہمیں یقین ہوتا کہ یہ جو کہہ رہے ہیں، برحق ہے تو ہم ان کی پیروی ضرور کرتے۔