644. حضرت کیسان (رض) کی حدیث

【1】

حضرت کیسان (رض) کی حدیث

حضرت کیسان (رض) کے حوالے سے مروی ہے کہ وہ نبی کے دور میں شراب کی تجارت کرتے تھے، ایک مرتبہ وہ شام سے واپس آئے تو ان کے ساتھ شراب کے بہت سے مٹکے تھے جو تجارت کے ارادے سے وہ لائے تھے، وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! میں آپ کے پاس بڑی عمدہ شراب لے کر آیا ہوں، نبی ﷺ نے فرمایا کیسان ! وہ تو تمہارے پیچھے حرام ہوگئی، ، انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ ! کیا میں اسے بیچ سکتا ہوں ؟ نبی ﷺ نے فرمایا شراب بھی حرام ہوچکی اور اس کی قیمت بھی، چناچہ حضرت کیسان واپس آئے اور پاؤں سے ٹھوکریں مار مار کر ان مٹکوں کو توڑ ڈالا اور شراب بہادی۔