650. حضرت حذیم بن عمرو سعدی کی حدیث

【1】

حضرت حذیم بن عمرو سعدی کی حدیث

حضرت حذیم بن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر نبی نے فرمایا تمہاری جان اور مال اور عزت ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام و حرمت ہیں جیسے تمہارے اس شہر میں، اس مہینے کے اس دن کی حرمت ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔