659. حضرت علاء بن حضرمی کی حدیثیں

【1】

حضرت علاء بن حضرمی کی حدیثیں

حضرت علاء (رض) سے مروی ہے کہ نبی نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا مہاجر آدمی اپنے ارکان حج ادا کرنے کے بعد تین دن مکہ مکرمہ میں رہ سکتا ہے۔

【2】

حضرت علاء بن حضرمی کی حدیثیں

ابن علاء کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ان کے والد نے نبی ﷺ کی خدمت میں خط لکھا تو آغاز میں پہلے اپنا نام لکھا (جیسا کہ سنت بھی یہی ہے) ۔