669. حضرت عبداللہ بن سعد (رض) کی حدیث
حضرت عبداللہ بن سعد (رض) کی حدیث
حضرت عبداللہ بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ کن چیزوں سے غسل واجب ہوتا ہے ؟ مادہ منویہ کے بعد جو مادہ نکلتا ہے اس کا کیا حکم ہے ؟ گھر میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ مسجد میں نماز پڑھنے اور ایام والی عورت کے ساتھ اکٹھے کھانا کھانے کا کیا حکم ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ حق بات سے نہیں شرماتا، جب میں اپنی بیوی کے پاس جاتا ہوں تو غسل کے وقت پہلے وضو کرتا ہوں جیسے نماز کے لئے وضو کرتا ہوں پھر شرمگاہ کو دھوتا ہوں اور پھر غسل کرتا ہوں، مادہ منویہ کے بعد نکلنے والا مادہ " مذی کہلاتا ہے اور ہر صحت مند آدمی کو مذی آتی ہے اس موقع پر میں شرمگاہ کو دھو کر صرف وضو کرتا ہوں رہا مسجد میں نماز پڑھنے کا سوال تو تم دیکھ ہی رہے ہو کہ میرا گھر مسجد سے کتنا قریب ہے لیکن مجھے مسجد کی نسبت اپنے گھر میں نماز پڑھنا زیادہ پسند ہے الاّ یہ کہ فرض نماز ہو باقی رہاحائضہ عورت کے ساتھ کھانا پینا تو وہ تم کھاپی سکتے ہو۔
حضرت عبداللہ بن سعد (رض) کی حدیث
حضرت عبداللہ بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ ایام والی عورت کے ساتھ اکٹھے کھانا کھانے کا کیا حکم ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم اس کے ساتھ کھاسکتے ہو۔