673. حضرت عتبان بن مالک انصاری (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عتبان بن مالک انصاری (رض) کی حدیث

حضرت عتبان (رض) سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہ نبوت میں عرض کیا اے اللہ کے نبی نبی ﷺ ! میں اپنی اہلیہ کے ساتھ " مشغول " تھا کہ جونہی میں نے آپ کی آواز سنی، میں نے اسے چھوڑا اور فوراً غسل کرکے آگیا ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا غسل انزال سے واجب ہوتا ہے۔