678. حضرت بیاضی (رض) کی حدیث
【1】
حضرت بیاضی (رض) کی حدیث
حضرت بیاضی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ لوگوں کے پاس تشریف لائے تو وہ نماز پڑھ رہے تھے اور تلاوت قرآن کے دوران ان کی آوازیں بلند ہو رہی تھیں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا نمازی آدمی اپنے رب سے مناجات کرتا ہے اس لئے اسے دیکھنا چاہئے کہ وہ کس عظیم ہستی سے مناجات کررہا ہے اور تم ایک دوسرے پر قرآن پڑھتے ہوئے آوازیں بلند نہ کیا کرو۔